تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے، ینگ ڈاکٹرز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کے ساتھ پیش آنے والا نامناسب رویہ، نیز انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے میں درپیش مشکلات، انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے خلاف تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے طبی خدمات کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ طبی عملے نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عزت، تحفظ اور باوقار ماحول میں فرائض کی انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طبی عملے کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے محفوظ، باعزت اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article