وی بی ایم پی کے جاری احتجاجی کیمپ میں دانش بلوچ اور چیئرمین مہیم خان کی اظہار یکجہتی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6347ویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران بلوچ اتحاد پنجاب کے صدر دانش بلوچ اور سابق چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (BSO) مہیم خان بلوچ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہر، ایک فرد کی جبری گمشدگی سے پورا خاندان کرب اور اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

دانش بلوچ اور مہیم خان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال اور ماورائے آئین اقدامات سے امن قائم نہیں ہوسکتا بلکہ حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، ماورائے آئین اقدامات کا خاتمہ اور اہلِ بلوچستان کے ساتھ ملکی قوانین کے مطابق برتاؤ یقینی بنایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article