آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے نشریاتی ادارے آشوب پبلیکیشنز کے زیرِ اہتمام سہ ماہی میگزین ’سرمچار‘ کا ساتواں شمارہ (جون تا اگست 2026) اور ماہنامہ ’اسپر‘ کا 24 واں شمارہ (ستمبر 2026) شائع کر دیا گیا ہے۔
آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی میگزین ‘سرمچار’ کے 7 ویں شمارے کا آغاز خصوصی اداریے سے ہوتا ہے، جس کا عنوان “Bombardment on Civilians: Evidence of the Occupying State’s Vulnerability and Defeat” (عام آبادیوں پر بمباری: قابض ریاست کی کمزوری اور شکست کا ثبوت) رکھا گیا ہے۔
میگزین میں مختلف تحریری کاوشوں، بلوچستان کے تناظر اور قومی جدوجہدِ آزادی پر تحریر کردہ معلوماتی و تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ سازمانی پالیسی کے تحت اس شمارے میں جون تا اگست 2026 کے دورانیے پر مشتمل بی ایل ایف کی سہ ماہی عسکری کارروائیوں کی رپورٹ، انفوگرافکس اور شہید ہونے والے سرمچاروں کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے ماہنامہ ‘اسپر’ کا ستمبر 2026 کا چوبیسواں شمارہ بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ میگزین کے اداریے میں سوراب کے علاقے میں عام آبادیوں پر ہونے والی بمباری کے تناظر کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔
اس شمارے میں بلوچی، براہوئی اور اردو زبانوں میں بلوچستان، بلوچ قوم اور آزادی کی جدوجہد کے پس منظر میں لکھے گئے مقالہ جات اور تحریریں شامل ہیں۔
حسبِ روایت میگزین کے آخری صفحات میں بی ایل ایف کی ماہِ اگست 2026 کی آپریشنل رپورٹ، انفوگرافکس اور شہداء کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
دونوں میگزین ٹیلیگرام پر آشوب کے آفیشل چینل https://t.me/AashobBLF1 پر دستیاب ہیں جہاں ان کی پی ڈی ایف کاپی ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔