کھڈ کوچہ میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملہ،چاغی اور مستونگ میں مسلح افراد کی ناکہ بندیاں

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گرو کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ چاغی اور مستونگ میں شاہراہوں پر مسلح ناکہ بندیاں کی جاری ہیں۔

ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کھڈ کوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر پیش آیا۔

گرو کے مقام پر قافلے پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کھڈ کوچہ اور اس کے گردونواح میں گزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال مسلسل کشیدہ ہے۔

اس سے قبل 14 اگست کو بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو کے قافلے کو بھی کھڈ کوچہ میں مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا۔

وزیر داخلہ حملے میں محفوظ رہے، تاہم قافلے میں شامل پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ رواں ماہ بائیس اگست کو کھڈ کوچہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک بڑے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک بکتر بند مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، اور متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

کھڈ کوچہ مستونگ ضلع کا ایک اہم علاقہ ہے اور کوئٹہ-کراچی شاہراہ کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سکیورٹی صورتحال براہ راست بلوچستان کی بین الصوبائی آمدورفت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

اس شاہراہ پر فورسز اور دیگر گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ حالیہ حملوں نے اس راستے پر سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

تازہ حملے کے بعد شاہراہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

کھڈ کوچہ میں حالیہ چند ہفتوں کے واقعات کو دیکھا جائے تو علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں، و حکومتی شخصیات کو مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان اور پاکستانی فوج مسلح افراد کے حملوں کے ردعمل میں کھڈ کوچہ کے انگور اور سیب کے باغات کے خاتمے اور آبادی کو مکمل بے دخل کرنے کے اقدامات کا آغاز کر چکے ہیں۔

ادھر ضلع چاغی اور مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے، اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رہا۔

گذشتہ شب چاغی، دالبندین میں چہتر بازار میں مسلح افراد نے چیک پوائنٹس قائم کرکے اسنیپ چیکنگ جاری رکھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر چار گھنٹوں سے زائد چیکنگ جاری رکھا۔

دریں اثناء گذشتہ روز شام کے وقت مستونگ کے علاقے دشت، پنگو میں بھی مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے اسنیپ چیکنگ جاری رکھا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article