کوئٹہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور سابق افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور سابق افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع ے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سابق افغان اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سابق افغان سیکورٹی اہلکاروں پر کئی حملے رپورٹ ہوئے ہیں جس میں کئی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سابق افغان سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف استعمال کرنے کی پاداش میں قتل کیا جارہا ہے تاہم اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article