شاہرگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،بارکھان میں موبائل فون ٹاور کی مشینری نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بارکھان میں مسلح افراد نے موبائل فون ٹاور کی مشینریز کو نذر آتش کردیا ۔

شاہرگ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص راز ق کو ہلاک جبکہ عیسیٰ گل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا ہوگئے۔

پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب بارکھان کے علاقے کشانی بستی میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کردیا۔

بارکھان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے

گزشتہ روز بارکھان کے علاقے کشانی بستی کے قریب نامعلوم مسلح افراد موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے فرار ہوگے جس سے مشینری جل گئی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article