یونائیٹڈ بلوچ آرمی ( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کچھی میں فوجی کینٹ کے اہلکاروں پر سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج 25 اگست صبح تقریباً 9 بجے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں قائم پاکستانی فوج کی کینٹ میں تعینات اہلکاروں پر یو بی اے کے خصوصی دستے سنائپر یونٹ نے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو سرویلنس کیمروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے کینٹ پر خود کار ہتھیاروں سے شدید حملہ کر کے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران قابض فوج نے سرمچاروں کی پوزیشنوں پر آرٹلری اور کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے متعدد حملے کیے تاہم تمام حملے ناکام رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچار کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت علاقے سے نکلنے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ،ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔