قلعہ عبداللہ : سرانان میں مسلح افراد کا حملہ ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سرنان میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر مقامی افراد پر فائرنگ کی جس سے 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے پیچھے محرکات اور ذمہ داروں کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیںتاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مزدور تھے اور سلیمان زئی کے علاقے میںایک روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے کہ انہیں مسلح افراد نے نشانہ بنایاتھا جس سے 5 ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے موقع پر موجود روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے لاشوں اور زخمی کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article