مستونگ میں ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔

یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیاجہاں  مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں این 25قومی شاہراہ پر انجیری کراس اور کھڈ کوچہ کے درمیان ایک پل (کلورٹ) کو دھماکے سے تباہ کردیا گیاجس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعدازاں ٹریفک کو متبادل راستے سے روانہ کردیا گیا ۔

حکام کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article