کچھی میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کارندے کا ٹھکانہ اور پولیس سٹیشن نذرآتش کردیے، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی ( بی آر اے)کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کچھی میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندے کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندے شفیع محمد ابڑو کے ٹھکانے پر بلوچ سرمچاروں نے چھاپہ مارا، اس دوران ریاستی مخبر فرار ہوگیا جبکہ ٹھکانے پر موجود سرکاری اسلحہ کو سرمچاروں نے ضبط کر کے گاڈیوں اور ٹھکانے کو نذر آتش کردیا۔

جبکہ قریبی واقع پولیس سٹیشن سے سرمچاروں پر فائرنگ کی کوشش کی گئی جس پر تنظیم کے سرمچاروں نے جوابی کارروائی کی اور اس دوران پولیس اہلکار سٹیشن چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ سرمچاروں نے سٹیشن پر قبضہ کر کے اسے نذر آتش کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article