مستونگ : باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملہ، 6 ہلاک ، 3 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں باغ میں کام کرنے والے کم از کم 6 مزدور ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کھڈکوچہ کے علاقے ‘گیت’ میں پیش آیا، جہاں مزدور ایک باغ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ڈرون حملے کا نشانہ بن گئے۔

واقعے کے فوری بعد تمام ہلاک اور زخمی مزدوروں کو طبی امداد اور ضروری کارروائی کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں علی رضا مینگل ساکن کھڈکوچہ، نصیب اللہ ابڑو ساکن حاجی شہر کچھی اور خالد حسین ساکن حاجی شہر کچھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گل خان مغیری، ساکن حاجی شہر، عمران، ساکن حاجی شہر، عبیداللہ، ساکن حاجی شہر، اور جہانزیب ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article