ڈیرہ بگٹی و قلات میں بارودی سرنگ دھماکا اور روڈحاثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور قلات میں بارودی سرنگ دھماکا اورروڈحاثے کے دو مختلف واقعات سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر اٹھ کے مقام پر زیر زمین دفن بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل چڑھنے کے باعث دھماکہ رشید بگٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب قلات میں گزشتہ روز قلات سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین اوور سپیڈنگ کے باعث الٹ گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شاہ زیب نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article