وڈھ میں فائرنگ سے 2 نوجوان ہلاک ، جبری لاپتہ نوجوان کی بازیابی کےلئے شاہراہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بازار میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر آر سی ڈی ہائی وے سے گزر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جلیل رمدانزئی اور ولی محمد میراجی ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں تاہم واقعے کی مکمل نوعیت اور فائرنگ کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان پر امن فورس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔جب کہ امن فورس کا مؤقف ہے کہ مذکورہ افراد سپلائی گاڑیوں پر حملہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب نذیر احمد شیخ مینگل کی جبری گمشدگی کے خلاف وڈھ میں قومی شاہراہ بند کردیا گیا ہے۔

نذیر احمد شیخ مینگل کی جبری گمشدگی کے خلاف وڈھ میں مرد و خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے وڈھ سٹی کے مقام پر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کیا اور نذیر احمد شیخ مینگل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نذیر احمد شیخ مینگل کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

قومی شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ معاملے پر مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article