بلوچستان ضلع چاغی میں اہم تجارتی شاہراہ پر چہتر کے قریب مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی گاڑیوں اور ایک تجارتی قافلے کو کو شدید حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سویرے مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے شاہراہ پر گھات لگا کر فورسز اور تجارتی قافلے کو نشانہ بنایا۔
حملے کے فوراً بعد علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں، جو 30 منٹ سے زائد وقت تک بلا تعطل جاری رہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کم از کم 7 فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، جانی نقصان کی حتمی اور آزادانہ ذرائع سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
واقعے کے بعد شاہراہ پر پیش رفت اور علاقے میں فوج کے سرچ آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
انتظامیہ یا عسکری ذرائع کی جانب سے بھی اس واقعے پر کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا گیا۔