بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر ایک بڑا حملہ سامنے آیا ہے جس میں فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے اور جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج شام اس وقت پیش آیا جب بلوچ مسلح افراد کے ایک بڑے گروپ نے فوج کی پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات اور ذرائع کے دعوئوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں قافلے میں شامل چار گاڑیاں مکمل طور پر ناکارہ اور تباہ ہو گئی ہیں۔
حملے میں فورسز کے اہلکاروں کے شدید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاہم، واقعے میں ہونے والے دقیق جانی نقصان اور ہلاکتوں کی تعداد کی باقاعدہ یا آزادانہ ذرائع سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی نفری پیش قدمی کر رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔