بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کرشنگ پلانٹ پر حملہ کر کے مقامی ٹھیکیدار کو ان کے4 ساتھیوں اور ایک گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔
واقعہ کے بعدمزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز جمعہ کوپنجگور کے علاقے سرگواز میں ‘جان کنسٹرکشن کمپنی’ کے لیے کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کی تعمیراتی سائٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علاقے سے جانے سے قبل 5 ٹرکوں اور ایک ایکسیویٹر ( بھاری مشینری) کو آگ لگا دی۔
اب تک ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے آج بروزہفتہ کو بلوچستان کے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ (N-40) پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔