بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے دو خواتین کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گزشتہ شب گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے دونوں خواتین کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور حفصہ دختر علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں مقتولہ آپس میں ماں اور بیٹی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔