بلوچستان کے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ (N-40) پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ٹرانسپورٹ اور کاروباری برادری کے ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے ایک ٹریلر، ایک دس پہیہ ٹرک اور ایک ٹینکر کو نذرِ آتش کیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور ملوث افراد کی شناخت سے متعلق معلومات آنا باقی ہیں۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔