قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں پیش آیا، جہاں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک ہوگئیں جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہلاک خواتین کی لاشیں عبدالرحمان زئی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہہلاک اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے، کاروباری معاملات کے سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے اور گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نے فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام افراد کی نقل وحرکت کیلئے نوگو ایریا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پولیس کا جانا بھی ناممکن ہے، تاحال مقدمے کا اندراج بھی نہیں ہو سکا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article