سوراب واقعہ کے خلاف بی این ایم کا 22 اگست کوجرمنی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی جانب سے جرمنی کے شہر گٹنگن (Göttingen) میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، فوجی آپریشنز اور سوراب کے حالیہ واقعے کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے اور مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی این ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس مظاہرے کا مقصد بلوچستان کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص سوراب میں ہونے والے جانی نقصان اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

مظاہرے کی تفصیلات:

تاریخ: ہفتہ، 22 اگست 2026
وقت: دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک
مقام: گینسی لیسل، مارکیٹ (Gänseliesel, Markt, 37073 Göttingen, Germany)

بلوچ نیشنل موومنٹ نے تمام انسانی حقوق کے حامیوں، سیاسی و سماجی کارکنان اور باضمیر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 اگست کو گٹنگن میں جمع ہو کر بلوچستان کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور انصاف و انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سوراب میں پاکستانی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 27 افرادہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article