پشین اور ڈیرہ اللہ یار میں مسلح حملے میں 3 افراد ہلاک ، 2 لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے زیارت اور پشین کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 2 افراد لاپتہ ہوگئے ۔اسی طرح ڈیرہ اللہ یار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

زیارت اور پشین کے درمیان علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ، ایک زخمی اور دو افراد لاپتہ ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق زیارت کے علاقے کچھ اور پشین کے علاقے خانائی بابا کے درمیان گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے زیارت کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احسان اللہ اور محمد یونس نامی 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

واقعہ کے دوران زخمی اور اس کے ساتھی نے موٹر سائیکل بھاگا کر جان بچائی جبکہ اہلخانہ کے مطابق دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے بتایا جاتا ہے جو سنجاوی سے کوئٹہ جارہے تھے۔

ہلاک افرادکی نمازجنازہ سنجاوی میں ادا کردی گئی۔

واضح رہے کہ ضلع زیارت کے علاقے کچھ کے قریب 6 جولائی کو 30 پولیس اہلکار ٹی ٹی پی کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وزیر رند کی نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article