صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔