بولان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے کچھی بولان کے علاقے گاؤں ایری میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی 60سالہ ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر اور ان کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حاجی شہر بالاناڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 60سالہ مسماۃ (ش)بھنڈ اور مقتول مرد کی شناخت 60سالہ مرید خان چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article