بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کیے گئے تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ صبری کے مقام پر ڈھاڈر شہر سے سنی گائوں جانے والی شاہراہ کے پل پر کیا گیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا ۔
بعد ازاں دوسرا دھماکہ زراعت آفس ڈھاڈر کے مین گیٹ کے قریب ہوا جس سے دفتر کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعات کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
فورسز کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
دوسری جانب قلات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کی بندش کے نئے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ قلات نے دکانوں کی بندش کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گی۔نئے اوقات پر عملدرآمد فوری طور پر شروع ہوگا۔
عوام کی سہولت اور سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی دکانداروں اور تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔