نصیر آباد: چھتر میں بارودی مواد سے اوچ پاور پلانٹ تباہ ،بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بارودی مواد سے اوچ پاور پلانٹ کے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑا دیا گیا۔

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں بارودی مواد سے اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی ہائی سسٹم کے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑا دیا گیا۔

واقعہ کے بعد سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی متاثرہوگئی ۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھرائو کر لیا ۔

پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے چھتر پولیس تھانے کی حدود پیروپل بیرون سائیڈ گزشتہ شب اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور بلوچستان کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ انکی آواز دور دور تک سنی گئی۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا گھرائو کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی جبکہ ٹاورز کے تباہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ۔

واقعہ کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے قبول کرتے ہوئے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب پیرو پل کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی 220 کے وی بجلی کے 2 ٹاروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article