ضلع خضدار: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ بازار کے قریب ٹریفک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں دو مزاد ٹرک گاڑیاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئیں۔

حادثے میں4 افراد ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وڈھ بازار کے قریب چھبکی پہاڑ نزد زیر تعمیر وڈھ یونیورسٹی مین آر سی ڈی روڈ پر دو مزدا گاڑیاں موٹر سائیکل سوار افراد کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکارہوگئے ۔

حادثے کے نتیجے میں موقع پر 4 افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور نعشوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ہلاک افراد دو افراد کا تعلق موسی خیل اور کوئٹہ سے ہے جبکہ دو افراد کا تعلق آڑینجی وڈھ سے بتائی جارہی ہیں ۔

زخمیوں میں دو افراد ڈیرہ غازیخان اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

وڈھ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خضدار منتقل کیا گیا ہے۔

نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article