بلوچستان لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام ماہنامہ ‘اسپر’ کے تئیسویں شمارے کا اجرا

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم ومتحرک مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے اشاعتی ادارے ‘آشوب پبلیکیشنز’ کی جانب سے مزاحمتی فکری جریدے ماہنامہ "اسپر” کا تئیسواں شمارہ (اگست 2026) باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

"روحِ مزاحمت اور آوازِ آشوب” کے عنوان سے شائع ہونے والے اس جریدے میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی و عسکری صورتحال، قومی جنگِ آزادی اور بین الاقوامی استحصالی قوتوں کے عزائم کے خلاف گرانقدر فکری و سیاسی مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

میگزین کا آغاز ایک تفصیلی اداریے سے ہوتا ہے جس کا عنوان "چاغی پر تنظیمی کنٹرول اور عالمی استحصالی طاقتوں کے لیے پیغام” رکھا گیا ہے۔ اداریے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں کی جانب سے چاغی کے حساس اسٹریٹجک علاقوں میں حالیہ پیش قدمی اور تنظیمی کنٹرول کے قیام کو عسکری و سیاسی محاذ پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

مضمون میں واضح طور پر بین الاقوامی کمپنیوں، ملٹی نیشنل کارپوریشنز اور عالمی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ قابض ریاست کی سیکیورٹی گارنٹیوں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر بھروسہ کر کے بلوچ وسائل (بالخصوص ریکوڈک اور سیندک) کی لوٹ کھسوٹ پر مبنی استحصالی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ اداریے کے مطابق، بی ایل ایف کی کارروائیوں کا دائرہ اب مخصوص خطوں تک محدود نہیں رہا بلکہ جیونی کے ساحلوں سے لے کر کوہِ سلیمان تک اور تفتان گیٹ سے لے کر کراچی کی سرحدوں تک پھیل چکا ہے، اور بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں مددگار بننے والا ہر ادارہ سرمچاروں کے نشانے پر رہے گا۔

میگزین کا یہ شمارہ بلوچستان کی مختلف زبانوں میں لکھی گئی علمی و فکری تحاریر کا ایک جامع مجموعہ ہے۔

بلوچی سیکشن میں "شکل ارمان”، ماہ گنج بلوچ کا تحریر کردہ "اے راہ مئے منزل آجوئی مانزمان” (جو شہید کچکول جان کی یاد اور قومی جدوجہد پر مبنی ہے) اور سنگر بلوچ کا اہم فکری مقالہ "وار اینڈ انٹیلی جنس” شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سنگین بلوچ کی تحریر "گڑی نگاہ”، جابر غلام کی "ستک چکاریں کارست” اور ساہیل نگوری کی "بوہیر” بھی بلوچی زبان کے حصے کی زینت ہیں۔

براہوئی سیکشن میں مروز ہری کا مضمون "استعماری نظام، سیاسی طاقت و راجی بقا” استعماری نفسیات اور قومی بقا کے فلسفے پر روشنی ڈالتا ہے، جبکہ مستان سناڑی کی تحریر "ٹارچر سیل نا اذیت آک” زندان کے احوال کو بیان کرتی ہے۔

اردو سیکشن میں مستان سناڑی کا فکری مضمون "جسمانی قید سے فکری جمود تک”، سنگین بلوچ کا "سربلند: بحرِ بلوچ کا ابدی نگہبان” اور نوبان بلوچ کی تحریر "بنام شہداء کوہِ سلیمان” شامل ہیں جو تحریک کے نظریاتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

فکری مضامین کے ساتھ ساتھ میگزین میں تنظیمی تربیتی کمیٹی کی جانب سے جدید اور غیر روایتی گوریلا جنگ کے اہم ہتھیار آر پی جی (RPG-7) کی خصوصیات، نشانہ بازی کی تکنیک (آپٹیکل دوربین PGO-7 کا استعمال) اور گوریلا حکمت عملی میں اس کی افادیت پر ایک تفصیلی تکنیکی مضمون شامل کیا گیا ہے۔

ادارتی پالیسی کے تحت میگزین کے آخری صفحات پر بی ایل ایف کی گزشتہ ماہ کی تفصیلی آپریشنل رپورٹ اور معلوماتی انفوگرافکس شامل کیے گئے ہیں، جن میں فورسز پر کیے جانے والے حملوں اور عسکری پیش رفت کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

ماہنامہ اسپر کا یہ تازہ شمارہ ڈیجیٹل ترسیل اور آشوب میڈیا کے مختلف نشریاتی ذرائع سے قارئین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article