بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے تمبو اور کوئٹہ میں خاتون سمیت قتل کردیے گئے۔جبکہ زیارت میں ٹریکٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے تمبو کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ غلام نبی میں گزشتہ روز ملزم علی نواز نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی شبنم کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر مقتولہ کی لاش ار سی ایچ منجھو شوری میں لائی گئی ایمبولینس ہونے کے باوجود ڈرائیور نہ ملنے کی وجہ سے خاتون کی لاش تین گھنٹوں سے زیادہ فرش پر پڑی رہی اور خون بہتا رہا بعد ازاں خاتون کی لاش پولیس کی گاڑی مین ڈال کر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔
عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے آارسی ایچ منجھو شوری کے عملے کی غفلت اور ناہلی لاپرواہی پر محمکہ صحت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افرادنے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹائون میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگئے۔
پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
دریں اثنا زیارت میں لوڑی ٹاپ کے مقام پر ٹریکٹر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع زیارت کے علاقے سسنک سے بتایا جا رہا ہے۔