سیکڑوں مسلح بلوچ آزادی پسندوں نے خاران شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سنگر نیوز ڈیسک کو موصول ہونے و الی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں مسلح بلوچ آزادی پسندوں نے بلوچستان کے شہر خاران کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ متعدد مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری دفاتر اور پولیس اسٹیشنز پر بھی کنٹرول قائم کیا گیا ہے۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف حصوں میں بلوچ آزادی پسندوں اور پاکستانی فورج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

عسکری حکام اورا نتظامیہ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article