بلوچستان کے خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں ایک گھر پر پاکستانی فوج کی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آججمعرات کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عرفان ولد عبدالحمید، میر گل ولد محمد حسین اور علی گل ولد محمد حسین سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق منیر نامی شخص اس واقعے میں زخمی ہوا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔