خاران: سی پیک روڈ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، دو ٹرک قبضے میں لینے کے بعد نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں سی پیک روٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور گاڑیوں کو آگ لگانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے سی پیک گووش روڈ پر ایک عارضی ناکہ قائم کیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی کڑی تلاشی (Snap Checking) شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے سی پیک روٹ پر سفر کرنے والے دو مال بردار ٹرکوں کو روکا، انہیں پہلے اپنے قبضے میں لیا اور بعد ازاں آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی بھی مسلح گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article