خاران اور پنجگور میں پاکستانی فو ج پر مسلح حملے ، جانی و مالی نقصان کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران اور پنجگور میں پاکستانی فوج پر دو الگ الگ مسلح حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں فوج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پہلا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں کوئٹہ خاران ہائی وے پر ‘کلی کریم بخش’ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی باقاعدہ تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، ضلع پنجگور کے علاقے ‘گوارگو’ میں بھی فوج پر ایک بڑا مسلح حملہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں (Armoured Vehicles) سمیت کئی دیگر فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان دونوں حملوں کے حوالے سے اب تک متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article