گزشتہ رات بلوچستان کے چاغی کے علاقے پداگ میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر 6 باؤزرز (آئل ٹینکرز) سمیت ایک درجن سے زائد بڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑیاں بری طرح جل کر خاکستر ہو گئیں۔
دوسری جانب، دالبندین کے علاقے نوکچہ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے 5 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی مسلح افراد نے نوکچہ کے مقام پر 5 کاروں اور ٹریلرز کو آگ لگا دی تھی۔ بعد ازاں، ان جلی ہوئی گاڑیوں اور ٹریلرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے پولیس اسٹیشن لایا جا رہا تھا کہ اس عمل کے دوران مسلح افراد نے گاڑیوں کے مالکان سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔