بلوچستان کے علاقے خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا۔
سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو خضدار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ پر کام کرنے والے نجی کنٹریکٹرز کمپنی کے پروجیکٹ منیجرآفتاب احمد منگی ، سعید اللہ ،اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا اور نامعلو م مقام کی طرف فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔
پروجیکٹ کے ملازمین کے اغواءکے بعد کمپنی نے سیکورٹی خدشات کے بعد پروجیکٹ پرکام بند کردیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔