خضدار میں فوجی گولہ باری سے شہری کی ہلاکت، عوام کا لاش کے ہمراہ روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خضدار کے علاقے وڈھ دراکھالہ گاسلیٹی ایریا میں پاکستانی فوج کی جانب سے مقامی آبادی پر گولہ باری اور شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ نے لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی بربریت کی داستان بدستور جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ صبح 8 بجے وڈھ گاسلیٹی دراکھالہ ایریا میں پاکستانی فوج نے آبادی پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں عبدالقادر نامی شخص ہلاک ہوا، جبکہ خواتین، بزرگ اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاش کے ہمراہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک واقعے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے اہلکاروں کو سزا نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا رویہ ہمارے ساتھ دشمن جیسا ہے اور یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے۔

آخری اطلاع تک مظاہرین، جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل ہیں، لاش کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article