بلوچستان کے ساحلی شہر ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں مزید 4 بلوچ نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 21 جولائی 2026 کو پاکستانی فوج نے جیونی کے دشتی بازار میں چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ چار بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
جبری لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت محسن ولد مجید، یعقوب ولد مجید،حسیب ولد اصغر اور سمیر ولد خالد کے ناموں سے ہوئے ۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے یہ چاروں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔