ڈیرہ بگٹی:ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں نوجوان قتل،لواحقین کا لاش کے ہمراہ روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے یارو پٹ میں آج صبح بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی جس کی شناخت احمد علی ولد علی خان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر اٹھارہ برس بتائی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد لواحقین نے لاش کے ہمرہ سوئی کے چائنہ چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے اور سوئی اور کشمور کے درمیان جانے والے مرکزہ شاہرہ کو بند کردیا ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے ان کے بچے کو شاہنواز چاکرانی بگٹی کے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے قتل کردیا ہے۔

واضع رہے کہ شاہ نواز چاکرانی بگٹی نامی شخص ڈیتھ سکواڈ کا سرغنہ ہے جو سوئی کے علاقوں لنجو اور سغاری میں سرگرم ہیں جہاں زمینوں پر قبضے لوٹ مار اور ڈیرہ بگٹی کو سندھ سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر چوری اور ڈکیتیوں میں بھی یہ گروہ سرگرم ہے۔

جبکہ متاثرہ خاندان بھی حکومتی حمایت یافتہ ہیں جن کے خاندان کے لوگ انتظامیہ سمیت کئی عہدے پر فائر ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ڈیرہ بگٹی اور خاص طور پر سوئی میں قبائل کے آپسی دشمنیوں کو ریاست کی جانب سے مسلسل ہوا دیا جارہا ہے۔ آج ہونے والے دھماے میں ملوث افراد اور دھماکے کا نشانہ بننے والے دونوں فریقوں کو ریاستی ادارے مختلف ذرائع سے مدد فراہم کررہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article