ڈیرہ بگٹی میں استحصالی کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ کے قافلے پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک کردیئے، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی( بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ڈیرہ بگٹی میں ماری انرجیز لمیٹڈ کمپنی کے قافلے پر حملہ اور 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ہفتے کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے قریب عنایت شاہ دربار کے مقام پر استحصالی کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ کے سوئی جانے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کمپنی کی سیکیورٹی پر مامور چار اہلکار ہلاک، جبکہ ملازمین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے دوران قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ وہ بلوچ سرزمین کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تنظیم کے مطابق، وہ بلوچ قومی وسائل کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ایسے کسی بھی منصوبے کی مخالفت کرے گی جس میں بلوچ قوم کی رضامندی اور منشا شامل نہ ہو۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article