بلوچستان کے علاقے خاران میں ہفتے کی شب فائرنگ کی دو الگ الگ واقعات میں ملسح افراد نے دو افراد کو ہلاک اور دو دیگر کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کلاں کے علاقے میں مبینہ ریاستی مخبر حافظ کبیر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ان کا ایک بیٹا ہلاک ہو گیا، جبکہ حافظ کبیر اور ان کے ایک دوسرے بیٹے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حافظ کبیر اور ان کے بیٹوں پر ریاستی مخبر کے طور پر کام کرنے اور مسلح ڈکیتی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
ایک دوسرے الگ واقعے میں، گواش کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غامی ساسولی کو قتل کر دیا۔
ذرائع نے ان کی شناخت ایک ریاستی مخبر اور صوفی ممتاز گروپ کے قریبی ساتھی کے طور پر کی ہے۔
اس واقعہ کی ذمہ داری تاھال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومتی موقف سامنے آیا ہے۔