بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق محمد اقبال ولد میر محمد عارف، جو کلی سراوان کے رہائشی تھے، اپنے بورنگ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔