دالبندین : مسلح افرادنے گیس سے بھرے بوزر کو نذرِ آتش کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی میں قومی شاہراہ این-40 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گیس سے بھرے ایک بوزر کو نذرِ آتش کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دالبندین کے علاقے کوہِ چکی کے مقام پر پیش آیا۔

گیس سے بھرا بوزر تفتان سے نوشکی جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسے روک لیا اور آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگتے ہی بوزر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد چلے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article