قلات میں دھماکے سے پل تباہ، جھائو میں فوج پر حملہ،کڈھ کوچہ میں فائرنگ بعدہائی وے بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے ایک پل تباہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث گزشتہ رات سے آر سی ڈی (RCD) ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

شاہراہ کی بندش کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق کڈھ کوچہ کے علاقے میں بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے میں بھی ہائی وے بند ہے۔

دریں اثنا ضلع آواران کے علاق جھائو میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تاہم، ہلاکتوں یا نقصان کی حد کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article