بولان: مزدا ٹرک اور شہزور گاڑی میں خوفناک تصادم سے 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ میں 3 افرادہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے ۔

ہلاک افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ بولان کے علاقے مچھ کے قریب مزدا ٹرک اور شہزور گاڑی کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے لاشوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر مچھ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سلیم شیخ، نوید احمد اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article