بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے پنجاب کے پانچ رہائشی ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ ایک دکان پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واشک کے ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپارہ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ واشک کی تحصیل ماشکیل میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
کہا جارہا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔