بلوچستان کے اضلاع چاغی اور نوشکی میں مسلح افراد کی جانب سے دو مختلف بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے کوچکی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور اس سرکاری تنصیب کو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
دوسری جانب، ایک اور واقعے میں ہفتے کی صبح نوشکی میں کشنگی کے قریب مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ سے منسلک ایک کنٹینر ٹرک کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، گاڑی کو آگ لگانے سے قبل مسلح افراد نے ڈرائیور اور کلینر کو بحفاظت رہا کر دیا تھا۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔