چاغی شہر بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں، سرکاری عمارات کو آگ لگا دی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی سے اطلاعات ہیں کہ شہر تاحال بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بینکوں، لیویز پوسٹوں اور پولیس اسٹیشنوں سے سرکاری ہتھیار اور آلات ضبط کر لیے گئے، جس کے بعد کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ شہر کے تمام اہم داخلی اور خارجی راستے بلاک کر دیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایک پولیس اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالنے اور سرکاری ہتھیار ضبط کرنے کے بعد عمارت کو آگ لگا دی گئی۔

انہی ذرائع کے مطابق، حملہ آور اب بھی شہر میں موجود ہیں۔

اب تک حکام کی جانب سے کوئی سرکاری تصدیق یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ رواں مہینے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی کارروائیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ میجر اور انتہائی مہلک حملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔جس کی تصدیق گذشتہ روز بدھ کوپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تین دنوں میں بیلہ،زیارت اور ہنہ اوڑک میں تین بڑے مسلح حملوں میں 38 اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article