نوشکی میں 2 بوزر نذرِ آتش ، خاران و واشک کے درمیان ناکہ بندی ، ایک شخص زیرحراست

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اضلاع نوشکی، خاران اور واشک میں مسلح افراد کی جانب سے شاہراہوں کی ناکہ بندی، گاڑیوں کو جلانے اور تلاشی کا سلسلہ رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نوشکی کے علاقے کیشنگی کوٹوری سے اطلاعات ملی ہیں کہ مسلح افراد نے این-40 شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے دو بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، تاہم اب تک کوئی سرکاری تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب، مسلح افراد نے خاران اور واشک کے درمیان روڈ بلاک کر کے گاڑیوں اور افراد کی سخت تلاشی (اسنیپ چیکنگ) شروع کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اس تلاشی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ حکومت نواز ملیشیا ("ڈیتھ اسکواڈ”) سے وابستہ ہے، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article