گوادر: پانوان پر پاکستانی فوج کا دھاوا، 60 سے زائد افراد جبری لاپتہ، متعدد گھر مسمار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع گوادر کی تحصیل جیمڑی کے علاقے پانوان میں فوج کشی کے دوران 60 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے، جبکہ متعدد مکانات کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز کے ذرائع نے اب تک 9 جبری لاپتہ افراد کی شناخت کی تصدیق کی ہے، جن میں پیرگل ولد احمد، سمیر ولد پیرگل، سراج ولد ابراہیم، رحیم جان ولد حاصل خان، گمان ولد مراد جان، نوید ولد داد محمد، سید محمد ولد لال بخش، شاہ زیب ولد سید محمد اور قاضی عبدالصمد ولد قاضی عبدالحئی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو 4 جولائی کو فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ پاکستانی فوج کی تحویل میں جبری لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے مسمار کیے گئے گھروں میں نور محمد ولد یوسف اور غلام نبی ولد جعفر کے مکانات شامل ہیں۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، پانوان اور اس کے گردونواح میں فوجی دھاووں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس میں پانوان کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان پے در پے حملوں اور خوف و ہراس کے باعث گاؤں کی اکثریت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article