پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تنویر احمد اور سفیرکشمیری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے پاکستانی زیر قبضہ،مقبوضہ کشمیر میں معروف کشمیری قوم پرست تنویر احمد اور سفیر احمد کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں تنویر احمد اور سفیرکشمیری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہم ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ ہمیں بلوچستان میں اسی طرح کے مسائل اور بربریت کا سامنا پاکستان سے ہے۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1298706504007196672

واضح رہے کہ تنویر احمد کو مقامی انتظامیہ نے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے مقبول بٹ اسکوئیر پہ غیر ریاستی پرچم لہرائے یعنی پاکستانی جھنڈے کو اُتار کر پھینک دیا تھا۔
اس سے قبل صحافی تنویر احمد نے 52 گھنٹے بھوک ہڑتال کی اس کے بعد انتظامیہ نے تسلیم کیا کے یہاں غیر ملکی یعنی پاکستانی جھنڈالگانا درست نہیں، مقامی انتظامیہ نے خود کہا کہ دو دن میں انتظامیہ خود پاکستانی پرچم اتار لے گی تین دن گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ نے پرچم نہیں اتارا جس کے بعد 21 اگست کو تنویر احمد نے خود ہی غیر ریاستی پرچم اتار لیا غیر ریاستی جھنڈا اتارنے کی پاداش میں نامور صحافی و محقق تنویر احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسندوں نے بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے ٹیوٹ کو سراہتے ہوئے بیورو چیف سنگر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دشمن کے زیر قبضہ ہیں اور ہم ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا شکر گزار ہیں جنہوں نے پہلی بار بلوچ قوم کی جانب سے ہمارے لیے آواز اُٹھایا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment