بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ماری گیس کمپنی کے 6 ورکرز کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب مسلح افراد نے کمپنی کے ورکرز کو نشانہ بنایا اور انہیں اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
حکام کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی باقاعدہ تصدیق یا مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شعبہ معدنیات سے جڑے افراد کا اغوا، گیس و مائننگ کمپنیوں اور ان کی گاڑیوں پر حملے ہوتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری عام طور پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
بلوچ مسلح تنظیموں کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل یہاں کے مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں ان کی کسی بھی صورت لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
حالیہ دنوں میں معدنیات کے جانے والی متعددہیوی گاڑیوں پر حملے اور ان کو نذر آتش کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔